اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی سندھ کا اجلاس جاری ہے جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ ا?پریشن سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلا ل اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت، آپریشنل پالیسی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرغورکیا جائے گا اوراجلاس میں دہشت گردوں ،ان کے معاونین اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کومزید موثر بنانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔