بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم ایک بار پھر بول پڑے

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، پٹواریوں، تھانیداروں کی کرپشن سے لوگ تنگ ہوتے ہیں لیکن اس سے ملک تباہ نہیں ہوتا ملک تب تباہ ہو تا ہے جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں، پاکستان بدقسمتی سے موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر

ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہم آئی ٹی کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیکنالوجی زون قائم کریں گے۔۔تفصیلات کے مطابق غازی بروتھا میں موسم بہار اور شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ درخت آپ کے مستقبل کے لیے اتنا ضروری ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں یہ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان بدقسمتی سے موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے اور گرین ہاؤس گیس کے اثرات کی وجہ سے دنیا میں موسم گرم ہو رہا ہے لہٰذا ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک میں گرم ہوتے ہوئے موسم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر چیز کرنی چاہیے اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان میں 10ارب درخت اگانے کا جو پروگرام ہے اس کو سب کامیاب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں 10 لاکھ درخت لگیں گے تو میں آپ سے وعدہ لوں گا کہ آپ نے ان درختوں کی حفاظت کرنی ہے اور ہم آپ کو کھیل کے میدان بنا کر دیں گے درخت ہمارے مستقبل کے لیے ضروری ہیں اور کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں، بدقسمتی سے نہ ہم نے اس ملک میں درخت لگائے، 70سال میں ہم جو انگریز جنگلات چھوڑ کر گیا تھا، وہ بھی ختم کر دیے لاہور میں پچھلے 20سالوں میں

70فیصد درخت کاٹ دیے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے کہ لاہور میں آلودگی بوڑھے اور بچوں کی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے اور جب تک ہم بحیثیت قوم یہ فیصلہ نہیں کریں گے کہ ہم نے اپنی تقدیر بدلنی ہے، اس وقت تک یہ خطرہ بڑھتا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں درخت بھی لگیں گے اور ہم آپ کے لیے 10 کرکٹ گراؤنڈ بھی

بنائیں گے، اگر ہم نے یہ دیکھا کہ آپ درختوں کی حفاظت نہیں کررہے ہیں تو آپ کے ایک ایک کرکٹ گراؤنڈ کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر خاندان کے پاس ایک ہیلتھ انشورنس ہے جس سے وہ کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کرا سکتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے وہ کام

کیا ہے کیونکہ ہم سے کئی امیر ممالک میں بھی یہ سہولت میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پنجاب میں شروع کی جا چکی ہے اور اس سال کے آخر تک ہیلتھ انشورنس سارے پنجاب کا احاطہ کر لے گی، اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں بھی ہیلتھ کارڈز دے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد سمیت چار

علاقوں میں ٹیکنالوجی زون بنا رہے ہیں اس میں کامرہ کو بھی شامل کر لیں گے کیونکہ آنے والا زمانہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کا ہو گا، ہم نے ٹیکنالوجی کی پہلی لہر سے فائدہ نہیں اٹھایا لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پورا فائدہ اٹھائیں اور نئی ٹیکنالوجی میں پاکستان پوری طرح شرکت کر سکے یہ ہماری پالیسی ہے

جس علاقے میں کام ہو اس کے لوگوں کو نوکریاں ملنی چاہئیں اور جس بھی علاقے سے گیس یا تیل نکلتا ہے تو سب سے پہلا حق اسی کا ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 30سال اس ملک پر جن ڈاکوؤں نے حکومت کی انہوں نے صرف پیسہ نہیں چوری کیا، انہوں نے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کردی اور ملک میں ایسی فضا

بنادی کہ کرپشن کوئی بری چیز نہیں ہے، اس چیز نے اس ملک کو کرپشن سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے مجھے کوئی ایک مثال بتا دیں کہ ایک ملک خوشحال ہو اور وہاں کرپشن بھی ہو، ملک کو وزیر اعظم اور وزرا کی کرپشن تباہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار، نواز شریف اور ان کے بچے سب سے مہنگی گاڑی رولس رائز گاڑیوں میں

سفر کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ گوال منڈی میں نہیں بلکہ برطانیہ کے بڑے بڑے محلات میں پیدا ہوئے تھے، ایسا لگتا ہے کہ اسحاق ڈار کے باپ کی سائیکل کی نہیں بلکہ مے فیئر میں رولس رائز کی دکان تھی، یہ پیسہ کدھر سے آیا اس کا جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منڈی لگی ہوئی ہے، سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے قیمتیں

لگ رہی ہیں، سب نہیں بکتے لیکن کئی بکتے ہیں اور یہ 30سال سے ہورہاہے سب کو پتہ ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہو ئے وزیراعظم نے بتایا کہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے، مینار پاکستان میں یہ فلاپ ہوگئے تو فیٹف میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، ان کا خیال تھا کورونا سے حکومت

بیٹھ جائے گی مگر اللہ نے کرم کیا، اب یہ سوچ رہے ہیں ہمارے لوگوں کو خرید کر وہاں آجائیں۔سال 2018 کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے 6ایم پی ایز تھے جبکہ 17سے18ووٹ درکار تھے، 2018میں پیسہ چلاکر پی پی کے 2سینیٹرز منتخب کرائے گئے، جو سینیٹر روپیہ خرچ کرکے آئے گا

وہ عوام کیلئے بات کرنے نہیں آتا، روپیہ خرچ کرکے سینیٹ میں آنیوالا عوام کا خون چوستا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ ڈاکو اور ان کا مافیا ہے مگر انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی، انھوں نے بیرون ملک کرپشن کے پیسے سے جائیدادیں بنائیں، قومی خزانے سے پیسہ چوری ہوتاہے تو ملک کو نقصان ہوتاہے، کرپٹ عناصر پھر سے سینیٹ الیکشن کیلئے پیسیاستعمال کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…