اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کی خواتین رہنمائوں نے بھی پارٹی گرل کے انداز سے متاثر ہوکر ویڈیو بنالی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار کی بنائی گئی مختصر ویڈیو کی نقالی کا فیشن تو عام ہو گیا، ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اب پیپلز پارٹی کی خواتین رہنمائوں نے بھی پارٹی

گرل کے انداز سے متاثر ہوکر اپنی ویڈیو بنائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں شرمیلا فاروقی ،ناصر حسین شاہ سمیت دیگر رہنمائوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کہتی ہیں یہ ہم ہیں ، یہ ناصر بھائی ہیں اور یہ ہماری اسکول کی تیاری ہورہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری(یعنی پارٹی)ہورہی ہے۔نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…