جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پارری گرل کے ڈائیلاگ کی باکسر عامر خان کی اہلیہ بھی دیوانی نکلی

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی پارری گرل کے ڈائیلاگ کی دیوانی نکلیں ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر فریال مخدوم نے پارری گرل دانا نیر کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے شوہر ہیں اور ہم لاک ڈاؤن میں پاگل ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی دانانیر کی ایک اور

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔اپنی نئی ویڈیو میں دانا نیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں وہ ایک بھارتی موسیقار کی جانب سے پارری ہو رہی ہے پر بنائے گئے گانے پر اپنی سہیلیوں کی ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو تین دن سے سوشل میڈیا پر دانا نیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ویڈیو میں دوستوںکے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔اس ویڈیو کو ریپ سانگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے میوزک کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناڈالی۔یش راج مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں تاہم ان کے بنائے گئے سانگ کے بعد یہ ویڈیو بھارتی میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا صرف پواری کروں گا، کیونکہ پارٹی کرنے میں وہ مزہ نہیں جو پواری کرنے میں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ہر کوئی لڑکی کا انداز اپنائے اسی طرح کی ویڈیوز بنا رہا ہے،لڑکی کے دلچسپ انداز نے تو اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب خاتون بلاگر کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے انہوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کیے جانے پر لوگوں کا شکریہ اداکیا۔دانانیر نے کہا کہ لوگوں کے ردِعمل پر میں بے حد خوش ہوں لیکن اس بات پر سب سے زیادہ خوش ہوں کہ لوگ میری ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔لوگوں کو یہ ٹرینڈ استعمال کرتے دیکھ کر خوش ہوں،دانانیر ویڈیو بنانے والی خاتون اپنی ویڈیووائرل ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو مزا آرہاہے جتنے میمز بن رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں سارے ویڈیو دیکھ رہی ہوں جو آپ لوگ بنارہے ہیں مجھے بہت مزہ آرہا ہے لیکن میں تمام ویڈیوز نہیں دیکھ سکتی کیونکہ بہت زیادہ لوگ مجھے ٹیگ کررہے اس لیے میں ہیش ٹیگ بنارہی ہوں تاکہ تمام ویڈیوز دیکھ لوں۔سوشل میڈیا صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے لہذا جب تک کوئی نئی ویڈیو ان کے ہاتھ نہیں لگتی تب تک تو صرف پواریہی ہو گی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…