لاڑکانہ(این این آئی) قیدیوں کو منشیات پہنچانے والا اہلکار اور ڈسپنسر پکڑا گیا۔دونوں کے قبضے سے چرس اور موبائل فونز بر آمد کرلئے گئے۔ جیل انتظامیہ نے اہلکار عبدالقادر چانڈیو اور ڈسپنسر محمد پریل سومرو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ جیل انتظامیہ کی مدعیت میں دونوں کے خلاف تھانہ ولید میں الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سینٹرل جیل میں اہلکار اور ڈسپنسر قیدیوں کو منشیات پہنچاتے ہوئے دوران تلاشی پکڑے گئے۔ دونوں سے چرس، موبائل فونز، یو ایس بی، ہینڈ فری اور چارجر ملا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق منشیات اور غیر قانونی چیزیں
ملنے پر متعلقہ اہلکار اور ڈسپنسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈسپنسر نے انکشاف کیا کہ جیل میں آئس، شراب، ہیروئن ،چرس سمیت ہر قسم کا نشہ اور جوا چلتی ہے۔ افسر سمیت عملہ پیسے لیکر منشیات پہنچاتے ہیں۔ جیل میں ٹکری سمیت ہر قسم کی جوا بھی چلتی ہے۔ایک ہزار قیدیوں میں آدھے منشیات کے عادی ہیں ۔ سب قیدیوں کے پاس موبائل فونز بھی موجود ہیں ۔میں گھر میں ایمرجنسی ہونے پر اپنے ساتھ اندر موبائل فون لے جانا چاہتا تھا۔باقی میرے پیچھے چرس بیگناہ لگائی گئی ہے، بیس سالوں سے ڈیوٹی کر رہا ہوں میں نے کبھی یے کام نہیں کیا۔