پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا، شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کیلئے عزم

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ایس ایل کےآغاز سے متعلق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ہر کوئی پْرجوش ہے۔انھوں نے

کہا کہ کرکٹرز ایکشن کے لیے جبکہ فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے کافی اہم ہے، پاکستان کو اس لیگ کی وجہ سے بہت ٹیلنٹ ملا۔دنیا کی کسی بھی لیگ سے موازنہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں لیگ کھیلی، لیکن پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار سب سے بہتر پایا۔شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل جیسی زبردست بولنگ کسی بھی لیگ میں نہیں دیکھی۔انھوں نے کہا کہ بہت سارے غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔چھٹے ایڈیشن کی ٹیموں پر بات کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار تمام ٹیمیں اچھی ہیں، زبردست مقابلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ بڑا برانڈ ہے، اس بار بھی سب مل کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔شاہد ا?فریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کی پہچان ہے۔  شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ایس ایل کےآغاز سے متعلق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ہر کوئی پْرجوش ہے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹرز ایکشن کے لیے جبکہ فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…