ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

راجستھان کول پاور پلانٹ کے دھویں سے کراچی میں ہلاکتیں ہونے کا انکشاف

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی ہلاکتوں کی وجوہات جاننے والی کمیٹی نے بھارتی ریاست راجھستان میں بجلی سے چلنے والے کوئلہ پاور پلانٹس کو قرار دیدیا۔ راجھستانی علاقہ تھمبلی میں واقع گرال کول پلانٹ کی حرارت نے کراچی کے شہریوں کو ڈسا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی محکمہ موسمیات قمر الزمان چوہدری کی سربراہی میں کراچی میں گرمی اور ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ چلانے والی کمیٹی میں محکمہ صحت ، محکمہ موسمیات ، پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے ، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کے ابتدائی مندرجات کے مطابق راجستھانی علاقہ تھمبلی میں واقع گرال کول پلانٹ کی حرارت نے کراچی کے ڈیڑھ ہزار شہریوں کو موت کی وادی میں پہنچایا۔ گرال کول پلانٹ صوبہ سندھ سے صرف چند سو کلومیٹر دور واقع ہے جس کے باعث انڈسٹری سے نکلنے والے دھویں کا رخ سندھ میں داخل ہونے کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ راجھستان میں واقع برسنگ سر ، صورت گڑھ ، کوٹا ، چھابڑا بجلی گھر کوئلہ سے چلتے ہیں اور زہریلا دھواں چھوڑتے ہیں اور اگر اس معاملے کو سفارتی سطح پر نہ اٹھایا گیا تو کراچی اس سے متاثر ہوتا رہے گا۔
مزیدپڑھیے :روٹھی بیوی کومنانے کیلئے شوہرنے عامل کے کہنے پرمردے کاسرکاٹ دیا

ذرائع کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کی دیگر وجوہات میں گرین بیلٹ اور سبزے کا کم ہونا بھی ہے جبکہ پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی بندش بھی ہلاکتوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرتب کی جانے والی ابتدائی سفارشات کے مطابق درختوں کی تعداد بڑھانے کے لیے لوگوں اور ٹاﺅن پلانرز کو خصوصی تربیت دی جائے گی ، جبکہ پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کو بھی متعارف کروایا جائے گا جو متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کرے گا۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 15 جولائی کو حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…