جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی کوہ پیما نے کمال کر دیا، 20 گھنٹوں میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی سَر کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو 20 گھنٹوں میں سر کرنے والے پہلے ایشیائی فرد بن گئے۔ماؤنٹ کلیمنجارو سطح سمندر سے 5,895 میٹر (19،341 فٹ) بلند ہے اور سطح مرتفع کی بنیاد سے 4،900 میٹر (16،100 فٹ) بلند ہے۔اسد علی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنی اس کامیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘الحمداللہ میں 24 گھنٹے سے

کم وقت میں کلیمنجارو سر کرنے والا واحد ایشیائی اور پاکستانی بن گیا’۔کوہ پیما نے مزید لکھا کہ چوٹی کو سر کرنے اور واپس آنے میں انہیں پورے 20 گھنٹے لگے۔ خیال رہے کہ کلیمنجارو تنزانیہ میں واقع ہے یہ پہلے ایک آتش فشاں پہاڑ تھا جو اب ٹھنڈا ہوچکا ہے اور اسے سَر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما کی اس کامیابی پر تنزایہ میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…