اسلام آباد(آن لائن) دولت کے بل بوتے پر ایوان بالا میں پہنچنے کی دوڑ میں ارب پتیوں سمیت اب پٹواری بھی شامل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیزطور پر بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک ایسی خاتون کو بھی ٹکٹ جاری کردیاہے جن کا خاوند مبینہ طور پر 55ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علی حسن زہری نے سرکاری زمین
ناجائز طریقہ سے مختلف لوگوں کے نام منتقل کی تھی اور سرکاری خزانہ کو55ارب کا مبینہ نقصان پہنچایا تھا۔ثمینہ زہری کا خاوند علی حسن زہری ہے جس کے خلاف کراچی کے ایک مؤقر اخبار میں ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے اشتہار چھپوایا تھا جس کی کاپی آن لائن کے پاس موجود ہے۔اشتہار میں ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ مبینہ علی حسن زہری عرف علی حسن روہی ولد جاڑہ خان مکان نمبر33/2 ڈی ایچ اے کراچی کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور جس پر الزام ہے کہ نواب شاہ کی 3 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرچکا ہے جس کے خلاف اب ڈی سی ویسٹ کراچی انکوائری کرنے میں مصروف ہیں اور اب تک انکوائری کے مطابق ملزم نے کراچی ویسٹ کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کی منتقلی بااثر لوگوں کو کی ہے اور عوام اس نوسرباز سے ہوشیار رہیں اور کسی کے پاس معلومات ہیں تو حکومت کو فراہم کرے ۔ ثمینہ زہری کو بلوچستان اسمبلی سے منتخب کرانے میں اہم کردار وزیراعلیٰ جام کمال کا ہے جس نے گوادر میں اربوں روپے کی زمین ایک بڑے گروپ کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔ ایوان بالا میں پہنچنے کی دوڑ میں ارب پتیوں سمیت اب پٹواری بھی شامل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیزطور پر بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک ایسی خاتون کو بھی ٹکٹ جاری کردیاہے جن کا خاوند مبینہ طور پر 55ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔