اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کا لاہور میں ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-

متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا- وزیر اعلی عتمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں- لاہور میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں -والٹن بزنس حب کے پراجیکٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں – قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیو سٹار ہوٹل بنانے پر کام ہو رہا ہے اور آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی گئی ہے -سٹیڈیم اور ہوٹل کو ملانے کے لئے انڈر گراؤنڈ یا اوور ہیڈ برج بھی بنایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کے لئے این او سیز کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے – سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام امور خود دیکھتا ہوں- پنجاب میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہے ہیں-متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے- پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے -متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی-یو اے ای کے سفیر نے لاہور میں کرکٹ میچوں کے بہترین انتظامات پر بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا -انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر الشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی جانب سے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں-

الشیخ نیہان بن مبارک النیہان نے سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر مکمل سپورٹ پر آپ کا شکریہ ادا کیا ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں -متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں-متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں متعین

سفیر حمد عبید الزعابی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ لاہور میں ویزا سینٹربھی جلد کھولا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…