ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک کا 10 گھنٹے بعد متاثرہ گرڈ اسٹیشن بحال کرنیکا دعویٰ

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کے الیکٹرک انتظامیہ نے 10 گھنٹے بعد شہر میں تمام متاثرہ گرڈ اسٹیشن بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب بھی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کے تیسرے بڑے بریک ڈاو¿ن کے باعث عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے، ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر بھر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کی وجہ سے لوگوں نے رواں رمضان المبارک میں تیسری سحری اندھیرے میں کی۔بجلی کے بریک ڈاو¿ن سے جہاں رہائشی علاقے متاثر ہوئے وہیں اس سے کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ بریک ڈاو¿ن کی وجہ سےمارکیٹوں میں موجود عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ترجمان پاکستان اسٹیل نے بھی بریک ڈاو¿ن سے پلانٹ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر میں پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے شہر کو 5کروڑ گیلن پانی فراہم نہ کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی کمی کا بھی سامنا رہے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ہوا میں نمی کے باعث پپری آئی سی آئی کی 220 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی جس کے باعث بجلی کا بریک ڈاو¿ن ہوا۔ صارفین سے بجلی بندش کےباعث تکلیف پرمعذرت خواہ ہیں، تمام متاثرہ گرڈ اسٹیشن بحال کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب متاثرہ فیڈرزکی مرحلہ وار بحالی جاری ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں تیسری بار بجلی کا بریک ڈاو¿ن ہوا ہے جب کہ اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…