اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم،وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے
خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں پارٹی رہنمائوں نے سیف اللہ ابڑو پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں جبکہ فیصل واڈانااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاروں افراد پر الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم فیصلہ متوقع ہے