جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کم آمدن والوں کیلئے خوشخبری، 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنیکی منظوری، قیمت بھی سامنے آ گئی

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 41واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کم آمدن والوں کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا -اجلاس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ایکٹ 2014 کے

مینجمنٹ اینڈ ٹرانسفر آف پراپرٹیز کے سیکشن 19کے تحت ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی- کابینہ نے ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی-پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں 4000 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے اور ایک فلیٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے تک ہو گی -اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عوام کے لئے ہو گا -20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین، 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین اور 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی ا ور وکلاء برادری کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور وکلاء برادری کے لئے خصوصی کوٹہ مقرر کرنے کا جائزہ لیا جائے -اجلاس میں سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا -کابینہ نے ڈرائیورز، آٹو الیکٹریشنز، مکینکس اور ڈسپیچ رائیڈرزکو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی-اس فیصلے سے11 ہزار سے زائد چھوٹے ملازمین مستفید ہوں گے-اجلاس میں ملتان میں پرانی غلہ منڈی گودام کی جگہ 200بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی-ہسپتال کے قیام کے لئے 500 ملین روپے کے فنڈز کے

اجراء کی بھی منظوری دی گئی – اجلاس میں پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی -نئے سیمنٹ پلانٹ ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں لگائے جائیں گے -نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری ہو گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیگر سیمنٹ پلانٹس

کے این او سیز کے اجراء کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کوبھی خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا -کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنل اینڈ سپیشل ہیلتھ کیئر الائونس دینے کی منظوری دے دی-اجلاس میں پنجاب یں کچی آبادیوں کو ریگولر

کرنے کی سکیم پر نظر ثانی کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی -کمیٹی کچی آبادیوں سے متعلقہ امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی-اجلاس میں محکمہ قانون کو دی پنجاب کنسولیڈیشن آف ہولڈنگزآرڈیننس 1960 سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کی ہدایت کی – محکمہ قانون اشتمال کے عمل کو جلد از جلد مکمل

کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گا- پنجاب کابینہ نے صوبائی ڈرگ مانیٹرنگ ٹیم کے قیام اور پنجاب ہیپاٹائٹس رولز کے مسودے کی منظوری دی-اجلاس میں پنجاب میوزیم ایکٹ 2021کے مسودے اورپاکستان ٹریول ایجنسی ایکٹ 1976 میں ترامیم کی منظوری دی گئی- اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں میں رجسٹرار اور

کنٹرولر آف ایگزمینیشن کے عہدوں کے لئے قواعد وضوابط(ٹرمز اینڈ کنڈیشنز) کی منظوری دی گئی- اجلاس میں پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ رولز 2017 میں ترمیم کی منظوری دی گئی- اس ترمیم سے سٹینوگرافرز اہلیت کا معیار میں تبدیلی کی جا سکے گی-اجلاس میں پرائیویٹ وائلڈ لائف بریڈنگ فارمز کی رجسٹریشن اور تجدید کی فیس میں

اضافے کا فیصلہ کیا گیا -کابینہ نے رجسٹریشن اور تجدید کی فیس میں اضافے کی منظوری دی – اجلاس میں فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم اورپنجاب اربن اینڈ پیری اربن فاریسٹ پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی – کابینہ نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر فاسٹ ٹریک سے عملدرآمد کے لئے کام

کرنے کی اجازت دی-کابینہ نے ایم آئی ٹی ایکٹ کو میوہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں نافذ کرنے کی منظوری دی – اجلاس میں دی پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ریفارمز)ترمیمی ایکٹ 2020 میں ترمیم کی منظوری دی گئی- پنجاب کابینہ نے ملتان جمخانہ کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کا جائزہ لینے کے حوالے

سے کمیٹی تشکیل دی-کمیٹی ملتان جمخانہ کے قیام کے لئے سرکاری اراضی دینے کے امور کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی- اجلاس میں پنجاب کابینہ کو محکمہ زراعت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی – اجلاس میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزارتی

کمیٹی تشکیل دی گئی ہے -کمیٹی میں زرعی ماہرین بھی شامل ہوں گے -کمیٹی پنجاب کابینہ کو حتمی سفارشات پیش کرے گی- اجلاس میںپنجاب کابینہ کے 40ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی- اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 48ویں،49ویں اور50 ویں اجلاسوں اورکابینہ سٹینڈنگ کمیٹی

برائے قانونی امور کے 44ویں، 45ویں ،46ویں اور 47ویں اجلاسوںکے فیصلوں کی توثیق کی گئی-اجلاس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے والد ملک اقبال احمد لنگڑیال کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی -صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…