اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کاعلی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے گاؤں میں اسکول تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابرار الحق نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ابھی یہ سنا ہے کہ محمد علی سدپارہ یہ مشن پورا ہونے کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے۔گلوکار نے مزید لکھا کہ لہذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشااللہ ہمارے ہیرو کی یاد میں ان کے گاؤں میں اسکول بنایا جائے گا۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین نے ابرار الحق کے مذکورہ اعلان کو سراہا اور مدد کی پیشکش بھی کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ، چلی کے جان پابلو موہر اور آئس لینڈ کے جان اسنوری موسم سرما کے دوران کے-2 کی چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔امکان تھا کہ وہ 5 فروری کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرلیں گے لیکن جمعے کی رات کو ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ تینوں کوہ پیماؤں کو آخری مرتبہ کے-2 کے مشکل ترین مقام ‘بوٹل نیک’ پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے موسم کی خراب صورتحال کے باعث ان کی زمینی اور فضائی تلاش ناکام ہورہی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…