جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹر منتخب ہو گئے تو وزیراعظم عمران خان کیلئے کونسی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے ، حیران کن انکشاف

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاصادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ باریک گیم ہوئی ہے ،اب کچھ اور بات کررہے ہیں،ذرائع کی خبر ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے 2 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جو سینیٹ الیکشن میں استعمال ہوگا۔مبینہ مقصد کچھ سیٹوں پر الیکشن جیتنا ہے ۔دوسری خبر یہ ہے کہ

ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں ایڈجسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ،وفاق میں عدم استحکام کی صورت میں حصہ دینے کی بھی آفر کی گئی ہے ۔یہ بات ٹھیک ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتتے ہیں تو عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹر منتخب ہوجاتے ہیں تو تحریک عدم اعتما د کا راستہ صاف ہوجائے گا۔میرے خیال میں پی ڈی ایم عدم اعتما د کی تحریک کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے ،حکومت ڈلیور نہیں کرپائی ،اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھاتی ہے یا نہیں اس کا اندازہ اگلے ماہ ہوجائے گا۔ ماہر سیاسیات ڈاکٹر حسن عسکری نے کہااپوزیشن عوام کے مفاد کیلئے سوچتی تو آج حکومت مشکلات میں نظر آتی ۔عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔اس سٹیج پر تحریک عدم کے نام پر کوئی بھی پارٹی دوسری کو نو نہیں کہے گی،یہ سب سینیٹ الیکشن تک چپ ہیں،اگر اکاموڈیشن ہوگی تو نتیجہ مختلف ہوگا۔پروگرام میں مومود سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہنے کو تو بہت کہا جاسکتا ہے ،محبوب کو قدموں بھی لایا جاسکتا ہے ،جو ایک محاورہ ہے ،پی ڈی ایم ابھی تک عوام کو موبلائز کرنے میں ناکام رہی ہے ،عوام ان کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں،اس ملک میں مقتدرہ کی ہلا شیری سے حکومتیں گرائی نہیں جاسکتیں ۔پی ڈی ایم کا مسئلہ کچھ اور ہے اور عوامی مسائل کچھ او ر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…