منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

”پوار ی ہو رہی ہے” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا چھوٹی سی ویڈیو سے مشہور لڑکی کا ردعمل بھی آگیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دو تین دن سے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے  جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ویڈیو میں دوستوںکے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے

کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔اس ویڈیو کو ریپ سانگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے میوزک کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناڈالی۔یش راج مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں تاہم ان کے بنائے گئے سانگ کے بعد یہ ویڈیو بھارتی میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا صرف پواری کروں گا، کیونکہ پارٹی کرنے میں وہ مزہ نہیں جو پواری کرنے میں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ہر کوئی لڑکی کا انداز اپنائے اسی طرح کی ویڈیوز بنا رہا ہے،لڑکی کے دلچسپ انداز نے تو اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب خاتون بلاگر کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے انہوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کیے جانے پر لوگوں کا شکریہ اداکیا۔دانانیر نے کہا کہ لوگوں کے ردِعمل پر میں بے حد خوش ہوں لیکن اس بات پر سب سے زیادہ خوش ہوں کہ لوگ میری ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔لوگوں کو یہ ٹرینڈ استعمال کرتے دیکھ کر خوش ہوں،دانانیر ویڈیو بنانے والی خاتون اپنی ویڈیووائرل ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو مزا آرہاہے جتنے میمز بن رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں سارے ویڈیو دیکھ رہی ہوں جو آپ لوگ بنارہے ہیں مجھے بہت مزہ آرہا ہے لیکن میں تمام ویڈیوز نہیں دیکھ سکتی کیونکہ بہت زیادہ لوگ مجھے ٹیگ کررہے اس لیے میں ہیش ٹیگ بنارہی ہوں تاکہ تمام ویڈیوز دیکھ لوں۔سوشل میڈیا صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے لہذا جب تک کوئی نئی ویڈیو ان کے ہاتھ نہیں لگتی تب تک تو صرف پواریہی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…