پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ غیر قانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نوید، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، آفتاب عالم، سینیٹر خرم ذیشان، پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی، جے یو آئی کے سیٹھ گوہر سیف اللہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
گورنر کے پی نے غیر قانونی کان کنی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں جو بھی سیاستدان یا سرکاری افسر ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



















































