لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے نے قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 41اپ /42ڈائون قراقرم ایکسپریس اور 33اپ /34ڈائون پاک بزنس ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے اوقات کار 18 نومبر 2026ء سے نافذ العمل ہوں گے۔



















































