اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری نے نواز شریف کوکس بات پر قائل کرلیا؟ نجی ٹی وی کاتہلکہ خیزدعویٰ، حکومتی صفوں میں تھرتھلی مچ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو قائل کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ نے پی پی  کو اس حوالے سے مکمل حمایت کا عندیہ دیدیا،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ان ہائوس تبدیلی ،

استعفوں ،لانگ مارچ اوردھرنا آپشن استعمال کریگی ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعدپی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کیلئے سرجوڑے گی ،پی پی ان ہائوس تبدیلی کیلئے نمبرگیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی ،ان ہائوس تبدیلی آپشن کی ناکامی ہوئی تواستعفوں پر سنجیدگی سے غور کیاجاسکتا ہے،لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کاآپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔اس سے پہلے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دونوں رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مزدور اور ملازم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ان کے اپنے لو گ انہیں چھوڑ کے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…