لاہور( این این آئی )پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی ۔سی اے اے کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی
جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے انتیس کھلاڑی ودیگر کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ کھلاڑی قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز اور امارات ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہونگے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد این سی اوسی سے مشروط ہے۔