اسلام آباد( آن لائن )وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جون سے آگے سارے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے۔تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک بنیاد پر یکم مارچ سے ہی کر دیا جائے گا۔ جبکہ یکم جولائی سے ایڈہاک اضافے کو بنیادی تنخواہ میں بھی ضم کر دیا جائے گا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔ایڈہاک ریلیف کو ہم نے بنیادی تنخواہو میں شامل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جون سے آگے تمام تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔گذشتہ روز وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے بھی اپنے وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی کی ۔ وزارت خزانہ نچلے اسکیل کے ملازمین کی اسکیل پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیے بھی کام کرے گی۔