منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی،عمر گل کا دعویٰ

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عمر گل نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی

سٹارز نے کئی عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں، شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔عمرگل کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ کا مقصد کشمیریوں کی مکمل حمایت کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے اور بطور کوچ مظفر آباد ٹائیگرز کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سب مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ کراچی کنگز کے آفیشلز نے بھی ازخود قرنطینہ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والے تمام افراد کے دو کورونا ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد وہ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہورہا ہے جس کی تیاریاں اب عروج پر پہنچ چکی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گزشتہ شب سیلف آئیسولیشن میں چلی گئی جبکہ دفاعی چیمپین کراچی کنگز کے آفیشلز کی طرف سے بھی از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہو گا جبکہ ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و

آفیشلز کیلئے تین دن کا قرنطینہ لازمی ہے جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے، ایونٹ کیلئے ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، نیشنل سٹیڈیم، اس سے ملحقہ حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا اہتمام کیا جائے گا۔پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز

اور آفیشلز کی آمد کا آغاز جمعرات کو ہو گا، دفاعی چیمپین کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین شیڈوک والٹن سب سے پہلے کراچی پہنچیں گے، جمعہ کو ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور سمیت کوچنگ سٹاف کے ارکان بھی آ رہے ہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کی ہفتے کو آمد متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…