پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سینٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو شدید دھچکا نوجوان رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ، اسلام آباد ( این این آئی)مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارٹی پالیسیوں سے نالاں رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ہی نہیں دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، متعدد بار حلقے کے

مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا، عمران خان سے ایک ہی سوال ہے کہ آج کہاں ہے یوتھ؟ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں؟ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ۔یاد رہے کہ خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔خرم لغاری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 275 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔۔انتخابی پروگرام کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی 12اور 13فروری 2021کوریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا

سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریٹرننگ افسران تعینات کر دئیے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں ظفر اقبال حسین، سپیشل سیکرٹری، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، اسلام آباد ،صوبہ پنجاب میں غلام اسرار خان، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور، آفس 10کورٹ سٹریٹ، لاہور ،صوبہ سندھ

میں اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کراچی، آفس بلاک نمبر44-A،شاہراہ عراق صدر کراچی،صوبہ خیبرپختونخواہ میںشریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ،پشاور، آفس پشاور گالف کلب ،گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور کینٹ۔صوبہ بلوچستان میں محمد رازق،

صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان، کوئٹہ، آفس برگنزہ ویلاز، سٹریٹ نمبر1نزد زرگون روڈ، کوئٹہ تعینات کئے گئے ہیں ۔نامزد امیدواروں کی فہرست 14فروری 2021کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15تا 16 فروری2021ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔

جانچ پڑتا ل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں

اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی

تاریخ 22 فروری 2021مقرر ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2مارچ2021دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…