اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سینٹ کے انتخابات کس تاریخ کو ہونگے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا، شیڈول جاری

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔انتخابی پروگرام کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی 12اور 13فروری 2021کوریٹرننگ افسران کے دفاتر

میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریٹرننگ افسران تعینات کر دئیے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں ظفر اقبال حسین، سپیشل سیکرٹری، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، اسلام آباد ،صوبہ پنجاب میں غلام اسرار خان، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور، آفس 10کورٹ سٹریٹ، لاہور ،صوبہ سندھ میں اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کراچی، آفس بلاک نمبر44-A،شاہراہ عراق صدر کراچی،صوبہ خیبرپختونخواہ میں شریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ،پشاور، آفس پشاور گالف کلب ،گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور کینٹ۔صوبہ بلوچستان میں محمد رازق، صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان، کوئٹہ، آفس برگنزہ ویلاز، سٹریٹ نمبر1نزد زرگون روڈ، کوئٹہ تعینات کئے گئے ہیں ۔نامزد امیدواروں کی فہرست 14فروری 2021کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15تا 16 فروری2021ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔جانچ پڑتا ل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے

درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان

اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری 2021مقرر ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23

فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2مارچ2021دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…