کراچی(نیوزڈیسک) شہر میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں ضلع شرقی، وسطی اور ملیر کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی بریک ڈاؤن کےباعث کلفٹن، گزری، ڈیفنس میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، ناظم آباد، رنچھوڑ لائن، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔شہر کے کئی بڑے شاپنگ سنٹرز میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث مارکیٹوں میں موجود عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں تیسری بار بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جب کہ اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔