اسلام آباد(نیوزڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ وہ بولنے سے پہلے سوچیں اور پھر مشورہ کریں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ انہیں لگتاہے کہ عمران خان بہت آگے جاسکتے ہیں لیکن عمران خان قیادت کے حوالے سے خود میں ٹھہراﺅ پیدا کریں اور بولنے سے پہلے سوچیں اور مشورہ کریں۔پرویز مشرف کا کہناتھا کہ عمران خان جب اکیلے ہوںتو اس وقت سوچنے کے لئے وقت نکالاکریں تاکہ ان کوبعد میں پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ۔