اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم ہاﺅس نے سپریم کورٹ کے حکم کے باﺅجود اردو کی بجائے انگریزی کو بطورسرکاری زبان استعمال کررہی ہے ۔اوراس سلسلے میں ہفتہ کے روز جوبھی احکامات وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ہوئے ہیں وہ انگریزی میں ہی جارہی ہوئے جبکہ جمعہ کے روز سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم نے سپریم کورٹ کے روبرو یہ بیان دیاتھاکہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ڈائریکٹوجاری کردیاہے تاہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے احکامات جاری کئے کہ اردو کوبطورسرکاری زبان تمام دفاترمیں استعمال کیاجائے ۔جمعہ اور ہفتہ کے روز وزیر اعظم ہاو¿س کے میڈیا کوآرڈینیٹر دانیال گیلانی نے وزیرا عظم کے دورہ روس کے پریس ریلیز انگیریزی میں ہی جاری کر کے سپریم کورٹ میں دی جانے والے اپنے بیان سے انحراف کر دیا ہے۔جس سے ظاہرہوتاہے کہ وزیراعظم ہاﺅس نے سپریم کورٹ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے ہیں