راولپندی(نیوزڈیسک) شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پری غار میں سرچ آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں اور فورسز کے دوران جھڑپ ہوئی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جھڑپ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے۔