جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی اور اپنے حقوق کیلئے لڑ  رہے ہیں، اروشی روتیلا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کردی

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج پر ایک کے بعد ایک مشہور عالمی شخصیات اور بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے جڑے افراد کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اب اس فہرست میں بھارتی اداکارہ اور سپر ماڈل اروشی روتیلا کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔26سالہ اروشی روتیلا نے

کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔اروشی روتیلا نے شملہ کے دورے کے دوران کہا کہ میں کسانوں کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ وہ اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔اس سے قبل رواں ماہ بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اس معاملے پر کہا تھا کہ صحیح اور سب سے درست چیز ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے بھارتی کسانوں کے لئے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد کئی بالی وڈ اداکاروں نے جوابی ٹوئٹس کیے اور اس معاملے کو سازش قرار دیا تھا۔بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس روئیے پر شرم آنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…