ریاض ( این این آئی)پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے 100 کروڑ ڈالر کی پیشکش سے انکار کر دیا۔غیر ملکی روزنامہ دی ٹیلی گرام نے دعوی کیا ہے کہ یووینٹس کے 35 سالہ اسٹرائیکر کو 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرتے ہوئے دکھایا جانا تھا
اور ان کی تصاویر کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونا میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا۔ نہ ہی رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔سعودی ولی تیل سے مالا مال ملک کی معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا فیول پر انحصار کم سے کم ہو جائے گا۔ سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ شاہ سلمان کے ویژن 2030 کا اہم ترین حصہ ہے۔