جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا کیسز کی تعدادتشویشناک حد تک پہنچ گئی ، صرف لاہور میں ہی 3تعلیمی ادارے سیل

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ،اسلام آباد(این این آئی) پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 209 پر پہنچ گئی۔مذکورہ کیسز سرکاری ونجی سکولوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اساتذہ وطلبا میں کورونا کے مثبت آنے کی ریشو اعشاریہ 6 فیصد رہی ہے۔لاہور میں اب تک سرکاری

سکولوں سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔زیادہ کیسز طالب علموں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور میں اب تک 10 طلبا اور 5 اساتذہ اور ایک کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایجوکیشن لاہور کے مطابق ابھی تک شہر میں تین سکولوں سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پرانہیں سیل کیا جاچکاہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 59افراد انتقال کر گئے اور 1037نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32149ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 59 افراد انتقال کر گئے جس سے ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12026 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 55511 تک جاپہنچے ہیں ب کہ فعال کیسز کی تعداد 31983 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1260 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد

5 لاکھ 11502 ہو گئی ۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 251047ہوگئی ہے جبکہ 4119افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 160935 ہے اور 4900 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے

جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18869 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68531 اور 1957 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 272 افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4916 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41994 ہے اور اب تک 480 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…