جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں گلیشئر پھٹنے سے ڈیم ٹوٹ گیا ہر طرف تباہی کے مناظر

datetime 7  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں جوشی ماتھ کے قریب گلیشئر پھٹنے سے رشی گنگا تپووان ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ڈیم ٹوٹ گیا اور بھاری نقصان کی اطلاع ہے ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے چیف سیکریٹری اوم پرکاش

نے بتایا کہ اصل تعداد تو ابھی معلوم نہیں لیکن 100سے 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیاکہ گلیشئر پھٹنے سے دھول کی ایک دیوار، چٹانیں اور پانی وادی میں گرا۔ایک اور شہری نے بتایاکہ یہ سب کچھ اتنی جلدی میں ہوا کہ کسی کو خبردار کرنے بھی مہلت نہ ملی ، ہمیں بھی ڈر تھا کہ بہہ جائیں گے ۔مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قریبی ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے یا پھر بھیڑ بکریاں چرانے والے لوگ بھی بہہ گئے ہیں لیکن ابتدائی طورپر لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد کے بارے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اترکھنڈکے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دریا میں پانی کی اونچائی معمول سے ایک میٹر زیادہ ہے ۔ ادھر بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاکہ وہ خود ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور قوم دعا گوہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…