بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری

datetime 6  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021پر دستخط کر دئیے، الیکشن ایکٹ 2017کی شق 81، 122

اور 185میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا، آرڈیننس کوالیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا دیا گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کیلئے ہوگا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا ء کی تیاریوں پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پارلیمان میں ناکامی کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے آئین کی شقوں کو مسترد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کا اجرا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خواہشات اور من پسند فیصلے آرڈیننس کے ذریعے پوری کرنا چاہتی ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…