سینکڑوں ارب خزانے میں جمع، نیب دوبارہ زندہ ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے نیب کی کارکردگی کی تعریف

6  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے نیب کی کارکردگی کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ملک میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے نیب اور اس کے سربراہ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال

کی قیادت میں نیب دوبارہ زندہ ہوا ہے۔پاکستان کی قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے۔ ادارے کی جانب سے کرپشن کے خلاف عوامی آگاہی کے لیے میڈیا پر چلائی جانے والی تحریک قابل تحسین ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے نیب کی کارکردگی کے حوالے سے مذکورہ بیان کچھ روز قبل جاری کیا گیا تھا۔اس بیان پر نیب کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے خیرمقدم کیا گیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے چیئرمین نیب کی کاوشوں کا ذکر کیا، چیرمین نیب کی غیرمعمولی کوششوں سے ہی 2 سال میں 363 ارب روپے برآمد کیے گئے۔ نیب ترجمان کے مطابق ادارے نے اب تک 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 68.8 ہے، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، پاکستان نے چین سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر رکھے ہیں، سی پیک منصوبوں کی نگرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تجربات سے استفادہ شامل ہے، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین بھی ہے، ٹرانسپرنسی کی تعریف کارکردگی کا اعتراف ہے، نیب تمام سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…