جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

اوپن لیٹر پر گاڑیوں کی ٹرانسفر کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ، بائیو میٹرک طریقہ کار نافذ کرنے کا اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے چوری، ڈکیتی اور دیگر کارروائیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، اب صوبہ پنجاب میں اوپن لیٹر پر گاڑیوں کی ٹرانسفر نہیں کی جائے گی۔ اوپن لیٹر ہونے کی وجہ سے ای چالان میں بھی مشکلات کا

سامنا ہے، اسی وجہ سے صوبہ بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کرنے کے باوجود چالان پرانے مالک کے گھر بھجوایا جا رہا تھا۔پنجاب کے محکمہ ایکسائز اوپن لیٹر پر اکتیس مارچ تک ٹرانسفر کرے گا جبکہ یکم اپریل سے یہ سسٹم بند کر دیا جائے گا، اپریل سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ بائیومیٹرک نادرا کے ای سہولت مراکز پر بھی ہو سکے گی۔دوسری جانب پشاور میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ون شازیہ شاہد‘ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان, ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد سمیت ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک قوانین سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات اور گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1لاکھ 7 ہزار 358 افراد کو چالان کیا گیا ہے جس میں سیٹ بلیٹ کے استعمال نہ کرنے پر 2513‘ تجاوزات قائم کرنے پر 1884‘ دوران سفر موبائل فون استعمال پر

2436‘ ون ویلنگ پر130‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر 2370‘جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 180 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ماہ کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل

سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ پشاور کو پورے صوبے کیلئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں

تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…