جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

جاوید میانداد نے اپنے عہد کے ٹف ٹائم دینے والے بالرز کے نام بتا دئیے ، سب سے خطرناک بالر کا نام بھی بتا دیا

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے اپنے عہد کے ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام بتا دئیے جن میں ڈینس لیلی سرفہرست ہیں۔سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاوید میانداد نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کے باصلاحیت اور سخت ٹکر دینے والے بولرز کے نام

بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ڈینس لیلی سب سے خطرناک بولر تھے جو ہر وکٹ پر اپنی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینس لیلی کے بعد آسٹریلیا کے ہی جیف تھومسن بھی زبردست فاسٹ بولر تھے، ان کا بولنگ کا انداز دوسروں سے بالکل مختلف تھا اور بولنگ ایکشن اوپن ہوتا تھا۔لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بولرز نے دنیا میں دھوم مچائی جن میں مائیکل ہولنڈنگ، جول گارنر اور میل کولم مارشل شامل ہیں۔ تمام ممالک کے بلے بازوں کو ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کا سامنا کرنا مشکل ہوتا تھا۔اپنی ویڈیو میں جاوید میانداد نے پاکستان کے باصلاحیت گیند بازوں کا بھی بتایا جن میں عمران خان، وقار یونس اور وسیم اکرم شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ ہماری بولنگ اٹیک تھی جو ماضی میں بہت مضبوط ثابت ہوئی۔ دوسری جانب آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈر عباس آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں اپنی 18ویں پک کا استعمال نہیں کیا تھا،لہذا اب اپنی 18ویں باری کااستعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 19 سالہ آلرانڈر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…