پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواہش ہے وقار یونس کی ذہانت سے جتنا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے کر لوں، جنوبی افریقہ بالر کی خواہش

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )جنوبی افریقی کرکٹر کیگیسو ربادا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے لیکن کرائوڈ کے بغیر کھیلنا مختلف تجربہ ہے،خواہش ہے ایک دن پاکستان سپر لیگ میں ضرور حصہ لوں،اگر وقار یونس سے ملنے کا موقع ملا تو ان کے تجربہ سے سیکھنے کی کوشش کروں گا ، خواہش ہوگی کہ وقار یونس کی

ذہانت سے جتنا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہو کر لوں ۔ ایک انٹر ویو میں انہو ں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں ، یہاں کی کنڈیشن برصغیر کے دوسرے ملکوں جیسی ہے لیکن اس سیریز کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان آکر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن ایک دن وہ پاکستان سپر لیگ ضرور کھیلیں گے۔ ایک سوال پر جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ سے آج تک کا صفر بہت چیلنجنگ تھا جس میں کافی اونچ نیچ دیکھنے کو ملیں۔ربادا نے کہا کہ بابر اعظم ایک عظیم بیٹسمین ضرور ہیں، انہوں نے ابھی کوہلی یا ولیمسن جتنی کرکٹ تو نہیں کھیلی لیکن ان میں ان کی طرح کامیاب بیٹسمین بننے کی صلاحیت موجود ہے، امید ہے بابر جتنا زیادہ کھیلیں گے اتنا بہتر کریں گے۔حال ہی میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے جنوبی افریقی بولر نے کہا کہ ان کی ہمیشہ ہی خواہش تھی کہ وہ نمبر ون بولر بنیں اور آج بھی یہی خواہش ہے لیکن کرکٹ شروع کرتے وقت نہیں سوچا تھا کہ فاسٹ بولنگ کے بڑے بڑے ناموں میں ان کا شمار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کیلئے اہم ہوتی ہے ، ہرکسی کا اپنا انداز ہوتا ہے، بیٹسمین پر پریشر ڈالنے کیلئے ضروری ہے کہ جارح مزاجی پرفارمنس میں ہو، باتوں میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…