پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم کی ملاقات، موبائل فون ہیک ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل ہیک ہونے کی وجہ کا پتہ چلا لیا گیا، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل کا معائنہ بھی کیا، معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ سپریم

کورٹ کے جج کے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن کا مسئلہ تھا جو ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے حل کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے۔سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اور غلط تصور کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج ہیک شدہ موبائل فون نمبر سے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل ہیک ہونے کے بعد تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد فرانزک ٹیم نے سپریم کورٹ کے جج سے ملنے کے بعد ان کے فون کا معائنہ کیا اور مسئلہ حل کر دیا۔ ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل کا معائنہ بھی کیا، معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ سپریم کورٹ کے جج کے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن کا مسئلہ تھا جو ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم نے حل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…