اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

افواج پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،آرمی چیف کا دشمن کو بھی خصوصی پیغام

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن انداز میں حل کرنا چاہئے،وقت ہے کہ ہر سطح پر اور سمت میں امن کا ہاتھ بڑھایا جائے، ہم پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے امن کی

خواہش کا غلط مطلب نکالے، افواج پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہما وقت تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان میں 144ویں جی ڈی پائلٹ،90انجینئرنگ کورس اور100ویں اے ڈی کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منگل کو منعقد ہوئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق آرمی چیف نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے،جس نے عالمی اور علاقائی امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ہم پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہیں۔یہ وقت ہے کہ ہر سطح پر اور سمت میں امن کا ہاتھ بڑھایا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو لازمی جموں و کشمیر کا مسئلہ وہاں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق پرامن انداز میں حل کرنا چاہئے تاکہ کشمیر میں انسانی المیے کا خاتمہ ہو اور یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ کوئی بھی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور ہم کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے امن کی خواہش کا غلط مطلب نکالے۔

افواج پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہما وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں تینوں مسلح افواج نے مربوط ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو یقینی بنایا اور اس کی وجہ سے داخلی سلامتی کا ماحول بھی بہتر ہوا۔آرمی چیف نے اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے

کردار کی بھی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ جس طرح ہمارے بہادر فضائی والیئرز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا ہے اورآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران جس صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ ہمارے عزم اور باصلاحیت ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پوری قوم کو اپنی ائیرفورس پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ پاک

فضائیہ مستقبل میں شاندار روایات کی بلندیوں کو چھوے گی۔آرمی چیف نے اس موقع پر سعودی عرب کے کیڈٹس کی اکیڈمی میں موجودگی کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔دونوں ممالک بھائی چارے اور اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مجموعی

طور پر133کیڈٹس نے گریجویٹ کیا جس میں 11سعودی ائیرفورس کے کیڈٹس اور چھ لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھے۔آرمی چیف نے گریجویشن کرنے والے آفیسرز کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔تقریب کے آخری میں پاک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔شیردل ٹیم نے خصوصی ملٹری ڈرل حمزہ فلائٹ پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…