اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرپشن الزامات میں گرفتارخیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں احتساب کمیشن کے زیرحراست صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کی اچانک جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں ان کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے تاہم ضیااللہ آفریدی کے تمام ٹیسٹ کلیئر آنے پر انہیں دوبارہ احتساب کمیشن سیل منتقل کردیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک مرتبہ پھر ضیااللہ آفریدی نے دل میں درد اور دم گھٹنے کی شکایت کی جس پر انہیں سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوبارہ طبی ٹیسٹ کرایا گیا جس پر ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپوٹس کلیئر قرار دیں جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔
مزیدپڑھیے :حکومت کامشتبہ افرادکی الیکٹرانک نگرانی کافیصلہ
دوسری جانب احتساب کمیشن ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز رات گئے صوبائی وزیر طبیعت کی خرابی کے بہانے کرتے رہے جس کے باعث انہیں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک دو مختلف ہسپتالوں میں چیک اپ کے لئے لے جایا گیا تاہم وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
بدعنوانی کے الزام میں گرفتارصوبائی وزیرخیبرپختونخوا کی جیل میں اچانک طبیعت خراب

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں