جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آپ کے پاس ہے صرف ایک گھنٹہ وزیر اعظم عمران خان سے فون پر ڈائریکٹ بات کرنی ہے توموبائل اٹھائیں اور فوراً یہ نمبر ملائیں

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام سے براہ راست رابطے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک زبردست اور انقلابی قدم اٹھا یا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق اگر آپ کسی بھی سرکاری محکمے ، طاقتور مافیاز، مہنگائی یاکسی اور مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان سے

ڈائریکٹ بات کرنا چاہتے ہیں تو ابھی 051-9210809ملائیں اور انہیں اپنا مسئلہ بتائیں ، ٹیلیفون لائنز کھول دی گئی ہیں اور آپ 4بجے سے لیکر شام 5بجے تک نمبر ملا سکتے ہیں ، عوام سے رابطے کیلئے اس ٹرانسمیشن کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی کی گئی ہے اور تمام چھوٹے  بڑے اخبارات میں اس سلسلے میں اشتہار شائع کروائے گئے ہیں ، جس کا عنوان ہے ”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ ”بعض جگہوں سے شکایا ت آرہی ہیں کہ فون نمبرمسلسل مصروف جارہا ہے ، لیکن آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور یہ ایک گھنٹہ مسلسل نمبر ڈائل کریں ، ہو سکتا ہے آپ کا نمبر مل جائے اور آپ وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کر پائیں ، دوسروں کو موقع دینے کیلئے اپنا سوال مختصر رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنی آواز وزیر اعظم تک پہنچا سکیں ، عوامی حلقوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی جاری رہنا چاہئے تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان پایا جانے والا خلا پر ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…