پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان سب جیل جانے والے ہیں، اہم وفاقی وزیر کی پیش گوئی

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے نظرآرہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔ایک انٹرویومیں پرویز خٹک نے کہاکہ اختلافات کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد اور

تحریک ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ سڑکوں پر نکلے گی۔انہوں نے کہاکہ نظرآرہا ہے کہ اپوزیشن والے آئندہ سیاست میں نہیں ہوں گے، نوازشریف اور زرداری سمیت ان کے پارٹی کے لوگ بہت جلد اپنی چوری میں پکڑے جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنی جائیداد کاحساب نہیں دے سکتے۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سمیت سب جیل جانیوالے ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ عوام ہے ہی نہیں تو خطرہ کیسا؟دریں اثناء وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…