اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہاہے کہ ہم اپنے آہنی برادر ملک پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں چینی سفیر نے کہاکہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چینی حکومت کی طرف سے کورونا ویکسین پاکستانی جہاز میں لوڈ کر دی گئی،فخر ہے چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا،ویکسین سب کے لئے فری ہوگی،سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے،ڈینیل پرل کیس پر حکومت نے سپریم کورٹ ایک رٹ پیثٹیشن دائر کررہی ہے،ڈینیل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانون کے تقاضے پورے ہونگے،ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن کے معاملات بہتر انداز میں چلیں، پاکستان نئی امریکی حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ویکسین لینے جہاز چائنہ پہنچ گیا ہے،میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین سب کے لئے فری ہوگی سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینیل پرل کیس پر حکومت نے سپریم کورٹ ایک رٹ پٹیشن دائر کررہی ہے،ڈینئل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانون کے تقاضے پورے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن کے معاملات بہتر انداز میں چلیں، پاکستان نئی امریکی حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔