لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کا پہلے دن سے ہی غلط ایجنڈا تھا اور اس کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہاہے کہ پہلے دن ہی فوج کیخلاف بیانیہ اور استعفوں کی بات کرکے اپنے ممبران اور کارکنوں کو مایوس کیا ۔
نوازشریف نے گوجرانوالہ میں جو تقریر کی وہ آخری پتا ہونا چاہئے تھا مگر انہوں نے اسے پہلے دن ہی کھیل لیا ۔اگر یہ لانگ مارچ کرینگے تو خود کشی ہوگی۔اب آپشن یہی ہے کہ اسمبلیوں کے اندر رہنا چاہئے اور اس عمل کا حصہ رہنا چاہئے ۔سینیٹ الیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے پاس وسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں اور اختیارات بھی اور کشش بھی زیادہ ہوتی ہے ۔سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک پہلے دن سے اہداف کے تعین کے بغیر چلی۔جب ٹرانسپیرنٹ انٹرنیشنل کی رپورٹس آئیں تو میں نے اس وقت بھی کالم لکھے تھے میں ان رپورٹس کو نہیں مانتا کہ کرپشن صرف غریب ممالک میں ہوتی ہے ۔آج جنیوا کے صرف ایک شہر کے بینکوں سے کرپٹ لوگوں کے پیسے نکال دئیے جائیں تو اس کا پرافٹ آف انکم ختم ہوجاتا ہے ۔