پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ

11  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہزار 600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ ملوث افراد کی تعداد 4 ہزار جب کہ فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب ہے۔ پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل ان مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے اور ان کے اپنے ساتھیوں سے روابط کا پتہ لگانے کے لئے ان کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت مشتبہ افراد کو عید الفطر کے بعد خصوصی کڑے پہنائے جائیں گے جس میں نصب چپ نادرا، پی آئی ٹی اور پولیس کے خود کار نظام سے منسلک ہوگی۔ یہ چپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان افراد کی نقل و حرکت سے آگاہ کرے گی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ دہشت گردوں کی الیکٹرانک نگرانی کرسکتے ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…