جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

طلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر حکومت نے امتحانات کا طریقہ اور دورانیہ بدل دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز میں سالانہ امتحانات کے طریقے اور دورانیئے میں تبدیلی کردی ہے۔کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی

اور امتحانات سے متعلق پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سرکاری کالجز کے عملے کے 13 ہزار 750 کورونا ٹیسٹ کرائے ہیں ان میں 200 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی ہے، کراچی کے کچھ کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، ابھی بھی کراچی کے 2 کالجز کورونا کے وجہ سے بند ہیں۔ سندھ کے تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی، سندھ میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔سعید غنی نے بتایا کہ اس سال بچوں کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی ، نرسری سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے، گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص

خیال رکھا جائے گا، تمام تعلیمی بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر جب کہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری ہوں گے، کوئی کالج 15 اکتوبر سے پہلے داخلہ نہیں دے سکے گا۔وزیر تعلیم سندھ

نے کہا کہ طلبہ کے سہولت کے لئے امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، نویں تا بارہویں جماعت کے پریکٹیکلز جون میں اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، پرچے کے لئے 3 گھنٹے کے بجائے اب دو گھنٹے کا وقت ہوگا، ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے، 30 فیصد تفصیلی اور 20 فیصد مختصر سوالات دیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…