جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکولوں اور یونیورسٹی کے طلبا کیلئے اہم خبر وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند کیے گئے تمام پرائمری اسکول اور جامعات پیر یکم فروری سے کھل جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے

مطابق ملک بھر میں یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔انہوں نے بدعنوانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ کرپشن ہائی گریڈ پر رہی ہے، لوٹ مار کا دور ختم ہو چکا ہے، احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے سکھر میں واقع تاریخی میر معصوم شاہ کے مینار کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہیں محکمہ اوقاف کی جانب سے مینار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے، ہمیں اپنے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔وفاقی وزیر کے دورے کے موقع پر میر معصوم شاہ مینار کے اطراف دکانیں بند کرائی گئی تھیں۔اس موقع پر تاجروں نے وفاقی وزیر سے شکوہ کیا کہ دکانیں صبح 9 بجے کھل جاتی ہیں مگر کہا گیا ہے کہ وزیر کے دورے کے بعد دکانیں کھولیں۔وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں کہ یہاں دکانیں بند کرائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…