بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمینیا کیخلاف حمایت کرنے کا انعام، آذربائیجان نے پاکستان کو ادھار تیل اور گیس فراہم کرنے کی پیش کش کر دی‎

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی “سوکر ٹریڈنگ” نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی دنیا کے

مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھار پر تیل و گیس فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی قسم کا غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائے گا تاہم پاکستان کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ مکمل طور پر ایک تجارتی معاہدہ ہو گا۔کمپنی نے سات جنوری کو پاکستان کے ساتھ ایل این جی کارگو فروخت کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا اور اس کے لئے سوکر ٹریڈنگ نے تین لاکھ ڈالر کی ایک پرفارمنس گارنٹی بھی جمع کرائی تھی۔ اینوک کے انکار کے بعد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ٹینڈر میں شامل دیگر کمپنیوں سے رابطہ کیا اور سوکر نے پاکستان کو ادھار پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…