بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی نوکری ڈھونڈ لی ‎

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنئی نوکری ڈھونڈ لی فلوریڈا میں دفتر کھول لیا ، جہاں سے وہ سابق صدر کی حیثیت سے اپنےفرائض سر انجام دیں گے اور عوامی مسائل کو دیکھیں گے ۔ اعلامیہ کے مطابق سابق صدر کا آف ان کی خط و کتابت ، بیانات ، تقریبا میں ان کی شرکت کے علاوہ امریکی مفادات اور ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے

مختلف دفتری سرگرمیاں سر انجام دے گا ۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس سے رخصتی سے قبل ٹرمپ نے اپنے معاونین کیساتھ نئی سیاسی جماعت پیٹریاٹ پارٹی بنانے پر مشاورت کی تھی ۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے 78 سال کی عمر میں امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالتے ہی کئی صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وہپریس کی آزادی کی دل کی گہرائیوں سے قدرکرتی ہیں،امریکیوں کو سچ اور حقائق سے آگاہ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن نے پہلا حکم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کیا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی متازع پالیسیوں کو ختم کرنے کے لیے متعدد حکم نامے جاری کیے ہیں۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کاکہنا تھا کہ صدر نے سفارتکاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کا کہا ہے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو۔امریکی میڈیا کاکہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن نے پہلے روز 17 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، زیادہ تر حکم نامے ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کوختم کرنے کے لیے ہیں۔نئے امریکی صدر بائیڈن نے تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر دستخط کیے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کی بحالی پر بھی دستخط کردیئے۔بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ سے پہلی کی امریکی پالیساں بحال کرنے پر دستخط کیے،ٹرمپ انتظامیہ کے متنازع اقدامات واپس لینے کے ایگزیکٹو آرڈرپر بھی دستخط کردیئے۔امریکی صدر نے بعض مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پردستخط کردیئے

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…