ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

غیرملکی 3سالوں میں کتنی گاڑیاں درآمد کر سکتے ہیں؟ سعودی وزارت داخلہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ڈرونز سعودی عرب لانے کی شرائط مقرر کی ہیں۔ سعودی عرب نے کیمرے لانے کے متعدد ضابطے جاری کیے ہیں۔ضوابط میں کہا گیا ہے کہ انفرادی طور پر کیمرہ لانے کی اجازت ہے۔ کاروبار کے لیے کیمرے لانے کی

اجازت نہیں ہے اور یہ کیمرے جاسوسی کے لیے نہ ہوں۔انجمن تحفظ صارفین کا کہنا ہے کہ خلیجی شہری ایک سال میں دو گاڑیاں درآمد کرسکتے ہیں۔ مملکت میں مقیم غیرملکی تین برس میں ایک گاڑی درآمد کرنے کے مجاز ہیں۔پین یا میڈل کی شکل والے لیزر گراف کی درآمد کی اجازت نہیں۔ انہیں ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانہ بھی ہوگا۔ انجمن تحفظ صارفین کے مطابق کمپیوٹر اور موبائل کی درآمد پر کوئی کسٹم ڈیوٹی نہیں تاہم ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے گا جبکہ ڈرونز کی درآمد کے لیے محکمہ شہری ہوابازی سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ انجمن کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں درآمد کرنے کے لیے بل اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ یہ بھی ضروری ہے کہ موٹر سائیکل سعودی سٹینڈرڈ کے مطابق ہو۔کسی بھی ماڈل کی موٹر سائیکل لائی جاسکتی ہے تاہم ایسی کوئی بھی موٹر سائیکل درآمد نہیں کی جا سکتی جس کے انجن و چیسس نمبر الگ الگ ہوں۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جانور درآمد کرنے کے لیے وزارت ماحولیات و پانی و زراعت سے منظوری لینا ہوگی اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…